جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

مسٹر بین اپنے دوست ٹیڈی کے ہمراہ بکنگھم پیلس پہنچ گئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کامیڈین مسٹر بین آج لندن کے بکنگھم پیلس میں اپنے ٹی وی شو کے 25 کامیاب سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔بناءکچھ بولے صرف اپنی حرکتوں سے دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین کے ٹی وی شو کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ شو کے 25 سال مکمل ہونے پر مسٹر بین اپنے وفادار دوست ٹیڈی کو ساتھ لے کر بکنگھم پیلس پہنچ گئے۔اپنے مخصوص انداز میں چہرے پر مسکراہٹ سجائے مسٹر بین جشن بھی اپنے انداز میں منا رہے ہیں۔ گاڑی تحفوں سے بھری ہوئی اور خود چھت پر لگے صوفے پر براجمان ہو کر گاڑی چلانےکی کوشش کرتے ہوئے مسٹربین کئی سال پہلے کیا گیا مظاہرہ دہرا رہے ہیں۔ہمیشہ خاموش رہ کر اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے لوگوں میں قہقہے بانٹنے والے مسٹر بین نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990ءمیں برطانیہ سے کیا لیکن جلد ہی ان کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔اپنے 25 سالہ جشن کے بارے میں مسٹر بین کا کہنا ہے کہ آج ایک چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی مناو¿ں گا جس میں میرےاور ٹیڈی کے سواءکوئی نہیں ہو گا۔مسٹر بین آج بھی اتنے ہی مشہور ہیں جتنے وہ 25 سال پہلے تھے۔ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی مسٹر بین کا ہر شو منفرد اور مزاح سے بھرپور ہوتا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…