جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے لوگوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، ندیم

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ کارا ووڈ فلم فیسٹیول نئے آنے والوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔اس طرح کے فیسٹیول سے نئی نسل کے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہمارا کام نمایاں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارا ووڈ فلم فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہی۔اداکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ویران اسٹوڈیوز پھر سے آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے امید ہے کہ نئی نسل پاکستان فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، اور ہماری انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔اس وقت جدید آلات کے ساتھ کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی طرز کی بن رہی ہیں اور اب ہم اپنی فلموں کا مقابلہ بین الاقوامی فلموں سے کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔اس موقع پر کاراووڈ فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان ، عدنان بشیر، سنی پیکس سینمائ کے سی ای او ہاشم رضا، اداکارہ مسکان جے، ناہید شبیر کے علاوہ فلم انڈسٹری کے دیگر فنکار موجود تھے۔ کارا فلم فیسٹیول کے سی ای او خالد خان کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کا آغاز 7 تا 13 ستمبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے سنی پیکس سیناو¿ں میں ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…