کراچی(نیوز ڈیسک) معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی نمائش ہورہی ہے اور انھیں پسند کیا جارہا ہے ، امریکا، برطانیہ،متحدہ امارات،بھارت میں پاکستانی فلموں کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی اب ہم بھی پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظاہر انھوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویڑن ڈراموں کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کوفلموں میں بھی بے حد سراہا گیا، ہمارے ملک کا نوجوان بہت بلاصلاحیت ہے جس نے نہ ممکن کو ممکن بنا دیا،آج پاکستان کی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے،اور آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گی۔انھوں نے کہا ان کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی “عیدالاضحیٰ سے ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی بیک وقت ریلیز کی جائے گی یہ فلم ایک بھرپور تفریح فلم ہے جو موضوع کے اعتبار سے دلچسپ اور عمدہ ثابت ہوگی۔
دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کوسراہا جارہا ہے،ہمایوں سعید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































