ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سنی لیون بھارتی لڑکیوں کیساتھ کیا کرر رہی ہے؟

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنی لیون اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی بھارت میں تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
کبھی ان کی فلموں میں قابل اعتراض مناظر پر تنقید کی جاتی ہے تو کبھی اداکارہ کے ماضی پر، اوراب وہ ضبط ولادت کی مصنوعات کی تشہیر کرنے والے ایک اشتہارمیں کام کرنے کی وجہ سے طعن و تشنع کا شکار ہو رہی ہیں۔گزشتہ روز بھارت کی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنماء اتل انجان سنی لیون کے اشتہار کی وجہ سے اداکارہ پر برس پڑے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اتل انجان کا کہنا تھا کہ سنی لیون کے اس اشتہار سے ملک میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتیوں کے واقعات میں اضافہ ہو گا۔ اتل انجان کا کہنا تھا کہ سنی لیون فحش فلموں کی اداکارہ تھی اور اب آسٹریلیا سے بھارت چلی آئی ہے اور بالی ووڈ کی ہیروئن بن گئی ہے۔
اس نے اشتہار میں ایسا قابل اعتراض کام کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اسے نہیں دیکھ سکتا لیکن حد تو یہ ہے کہ ٹی وی چینلز سارا دن اداکارہ کا وہ اشتہار دکھاتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ یہ اشتہار انتہائی بیہودہ ہے اور میں اپنے نوجوان دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اشتہار ملک سے احساس کے جذبے کو ختم کردے گا۔ ریڈیو اور ٹی وی پر مردانہ استعمال کی مخصوص اشیائ کی اس قدر برے اور نازیبا انداز میں تشہیر کرنے سے ملک میں ریپ کے واقعات بڑھیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…