بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اسٹار وارز کی نئی فلم کے کھلونوں کی کئی ملکوں میں نمائش شروع

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مشہور و معروف ہالی وڈ فلم اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم ’دی فورس اویکنینز‘ کے کرداروں کی شکل میں کھلونوں کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ والٹ ڈزنی پروڈکشنز اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ’دی فورس اویکنز‘ کے پروموشن کے لیے نئے اور انوکھے پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔ امریکا، برازیل، جاپان اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 12ممالک میں اس فلم کے کردار کھلونوں کی شکل میں نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ نیویارک، سین فرانسسکو، ریوڈی جنیرو اور ٹوکیو سمیت کئی شہروں کے اسٹورز میں اپنے پسندیدہ کرداروں کے کھلونے خریدنے کے لیے اسٹار وارز کے دیوانوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ 18گھنٹے تک آن لائن نمائش کے بعد فلم کے کرداروں پر مبنی کھلونے، کومک بکس اور ملبوسات اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ دیوہیکل آڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس پر مبنی اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ’دی فورس اویکنز‘ 18دسمبر کو سینما میں عام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…