ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مہرین جبار کی نئی فیچر فلم “دوبارہ پھر سے” کی شوٹنگ جاری

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک)مہرین جبار کی نئی فیچر فلم “دوبارہ پھر سے” کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ کاسٹ اور عملہ کنکٹیکٹ کے علاقے ویسٹ پورٹ میں شوٹ کے بعد واپس نیویارک پہنچ گیا ہے۔فلم کے رائٹر اور کو پروڈیوسر بلال سمیع نے نیویارک میں ایک مقامی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک رومانوی کامیڈی ہے جو دو ایسے پاکستانیوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور بتدریج محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں، یہ دونوں پھر نیویارک سے سڑک کے راستے خاندان سے ملنے کے لیے نکلتے ہیں۔اگرچہ پلاٹ کی زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر بظاہر یہ ایک عام سینما کہانی لگتی ہے جبکہ مہرین جبار کو معمول سے ہٹ کر کہانیوں کو فلمانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔فلم کی شوٹنگ گزشتہ ہفتے فیئرفیلڈ کے مختلف علاقوں میں کی گئی تھی۔یہ فلم اداکارہ طوبی صدیقی کی واپسی بھی ہے جو کچھ عرصے سے اداکاری کے میدان سے دور تھیں جبکہ دیگر اداکاروں میں عدیل حسین اور صنم سعید قابل ذکر ہیں۔فلم میں مور سے شہرت حاصل کرنے والے شاز خان، اداکارہ حریم فاروق اور علی کاظمی بھی شامل ہیں۔ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…