اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

اداکاری کے بعد ماڈل ثروت گیلانی نے فلم پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نے بھی فلم پروڈکشن کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، ان دنوں اسکرپٹ کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔تفصیل کے مطابق ثروت گیلانی جن کا شمار ٹی وی کی معروف اداکاراو¿ں اور ماڈلز میں ہوتا ہے،جنہوں نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعدازاں بطور اداکارہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز جلوہ گر ہوئیں۔ ان ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار پرفارمنس سے کچھ عرصہ میں ہی شوبز حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت بن گئیں۔ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ اسپیشل بچوں کی اولمپکس گیمز کی برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔انھوں نے اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید کی فلم میں بھی کام کیا ہے جو عیدالضحی پر سینماو¿ں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں،پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری فلموں کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔میرے ذہن میں ایک آئیڈیا ہے جس پر پانچ سے کام کر رہی ہوں اسی موضوع پر فلم بناو¿ں گی اور انشاءاللہ جلد ہی فلم بین اسے پردہ اسکرین پر دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت جہاں کہیں بھی بنے وہ پاکستانی فلم ہی ہے۔ فلم انڈسٹری جو ابھی نوزائیدہ بچہ ہی ہے اس کو لابی سسٹم اور علاقائی تعصب کا شکار کرنے کے بجائے بھرپور طریقے سے پرورش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں ہندی سمیت کتنی زبانوں میں فلمیں بنتی ہیں، مگر وہ اسے بالی ووڈ کی ہی فلم کہتے ہیں۔ہمیں بھی نیشنل ازم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فلم کی پروموشن اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔انھوں نے بتایا کہ ان دنوں اسپیشل بچوں کی فنڈ ریزنگ کے لیے بطور ڈائریکٹر تھیٹر کی تیاری کر رہی ہوں جو 27ستمبر سے کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہوگا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس تھیٹر سے حاصل ہونے والی آمدنی اسپیشل بچوں کے فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ سال رواں میں اسپیشل اولمپیکس گیمز میں ان بچوں نے میڈلز حاصل کیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…