ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ،نامور اداکار میدان میں آگئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)نامور اسٹیج اداکار افتخار احمد ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں افتخار احمد ٹھاکر کی جانب سے مفاد عامہ کے لئے دائر کی گئی درخواست میں وزارت کلچر و ثقافت، چیئرمین فلم سنسر بورڈ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاکستانیوںکے خون بہا رہا ہے اور مدعا علیہان بھارتی کلچر کو فروغ دینے میں مصروف ہیںجس سے بھارتی فلموں کی پاکستانی سینماں میں نمائش عروج پر پہنچ چکی ہے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں پروموشن آئین کے آرٹیکل 2، 28، 31 اور 37 کی خلاف ورزی ہے لہٰذاپاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ملک میں زیر نمائش بھارتی فلموں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…