ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلمکیلئے 20 کلو وزن کم کریں گے

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم ”1911“ کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے۔اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے اداکار اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور اس میں وزن کی کمی اور اضافہ اب معمول کی بات بن گئی ہے بالی ووڈ کے متعدد اسٹارز فلم کے لیے اپنا وزن کم کرچکے ہیں۔ حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ”دنگل“ کے لیے اپنا وزن اس حد تک بڑھایا جس سے انہیں پریشانی کا سامان کرنا پڑا جب کہ دبنگ خان بھی اپنی نئی فلم”سلطان“ کے لیے وزن بڑھائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جان ابراہم بھی اپنی نئی آنے والی فلم ” 1911“ کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے، فلم کی کہانی سابق انڈین فٹبالر سبداس بہادری کے گرد گھومتی ہے جو یادگار ”1911 آئی ایف اے“ شیلڈ کے فائنل میں موہن بیگن ایتھلیٹک کلب کے کپتان تھے جس نے ایسٹ یارکشائر ریجمنٹ کو شکست دے کر اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور پیشہ وارانہ ماہر کی زیر نگرانی ٹریننگ کرتے ہیں جو ان کی غذا کا بھی خیال رکھتے ہیں تاہم فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنا وزن کم کرنا پڑے گا۔ واضح رہے جان ابراہم کو فٹبال سے بے حد لگاو¿ ہے وہ 2007 میں فلم (گول) میں فٹبالر کا کردار ادا کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انڈین سپر لیگ میں وہ (نورتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی) ٹیم کے شریک مالک بھی تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…