بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جان ابراہم اپنی نئی آنےوالی فلم کیلئے 20 کلو وزن کم کرینگے

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم ”1911“ کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے۔اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے اداکار اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور اس میں وزن کی کمی اور اضافہ اب معمول کی بات بن گئی ہے بالی ووڈ کے متعدد اسٹارز فلم کے لیے اپنا وزن کم کرچکے ہیں۔ حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ”دنگل“ کے لیے اپنا وزن اس حد تک بڑھایا جس سے انہیں پریشانی کا سامان کرنا پڑا جب کہ دبنگ خان بھی اپنی نئی فلم”سلطان“ کے لیے وزن بڑھائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جان ابراہم بھی اپنی نئی آنے والی فلم ” 1911“ کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے، فلم کی کہانی سابق انڈین فٹبالر سبداس بہادری کے گرد گھومتی ہے جو یادگار ”1911 آئی ایف اے“ شیلڈ کے فائنل میں موہن بیگن ایتھلیٹک کلب کے کپتان تھے جس نے ایسٹ یارکشائر ریجمنٹ کو شکست دے کر اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا۔جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور پیشہ وارانہ ماہر کی زیر نگرانی ٹریننگ کرتے ہیں جو ان کی غذا کا بھی خیال رکھتے ہیں تاہم فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنا وزن کم کرنا پڑے گا۔واضح رہے جان ابراہم کو فٹبال سے بے حد لگاو¿ ہے وہ 2007 میں فلم (گول) میں فٹبالر کا کردار ادا کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انڈین سپر لیگ میں وہ (نورتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی) ٹیم کے شریک مالک بھی تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…