ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ کرینہ نے کلاسیکل رقص سیکھنے کا منصوبہ بنا لیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ بھارتی کلاسیکل ڈانس کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنا چاہتی ہیں۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ کرینہ کپور خان کا کہناتھا کہ مجھے بچپن سے ہی کتھک اور بھرت ناٹیم سیکھنے کا شوق ہے اور جلد ہی میں اس کی پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنا شروع کردوں گی۔کرینہ نے بتایا کہ ان کی بہن کرشمہ کپور کلاسیکل رقص میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ ان کی اس صلاحیت سے بہت متاثر ہیں نوجوانی کی عمر میں اسے رقص کرتے دیکھتی اور بعد میں سیشے کے سامنے اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتی تھی۔کرینہ جنھیں یقین ہے کہ بھارتی خواتین اپنے روائتی لباس میں زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہیں کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فیشن کی خاطر ہم مغرب کی تقلید شروع کردیتے ہیں مگر ایک سادہ ساڑھی بھی بھارتی خواتین کو بغیر کسی کوشش کے خوبصورت بنادیتی ہے جب کہ پرستار بھی مجھے بھارتی لباس میں زیادہ پسند کرتے ہیں اور میںخود بھی ایسا ہی لباس پہن کر زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہوں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی تقریب کے موقع پر میں اپنے لباس کے سلسلہ میں انارکلی طرز کا لباس یا ساڑھی کو ہی ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میرے مطابق فیشن وہ ہے۔جس میں آب خود کو زیادہ آرام دہ اور پرسکون محسوس کریں اس کے علاوہ میں جوبھی پہنتی ہوں میرے لیے ایک نیا فیشن بن جاتا ہے۔دریں اثنا ایک فیشن شو کے دوران گفتگو کرتے کرینہ کپور خان نے کہا کہ میری تعریف پر سیف علی خان کو کوئی جلن نہیں ہوتی کیونکہ میرے نزدیک یہ سب تعریف ان ہی کی وجہ سے ہوتی ہے اور میں یہ سمجھتی ہوں میرے شوہر سیف علی خان خوش قسمت انسان ہیں کیونکہ میں ان کی زندگی میں ہوں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…