بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سونم نے جس مشکل سے بالی ووڈ میں مقام بنایا اس پرفخرہے، انیل کپور

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سونم کپور نے بڑی مشکل سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا جس پر انہیں فخر ہے تاہم ان کے فلمی کیئریئر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے۔بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا شمار انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی صاحبزادی سونم کپور بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں جب کہ وہ اپنی بیٹی کی فلموں میں اداکاری کو آڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں تاہم فنی کیرئیر میں اپنی بیٹی کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا اپنے انٹرویو میں بیٹی اداکارہ سونم کپور سے متعلق کہنا تھا کہ سونم نے فنی کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”ساوریا“ سے کیا جس میں اداکار رنبیر کپور نے مرکزی کردارادا کیا جب کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں سونم کی کارکردگی سے مجھے مایوسی ہوئی اگر تھوڑی سے محنت کی جاتی تو فلم کو مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا تاہم اس کے باوجود بھی سونم کپور نے بڑی مشکل سے انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔
انیل کپور کا کہنا تھاکہ سونم کے کیرئیر کا بہترین دور اب شروع ہوگا کیوں کہ وہ اس وقت کئی فلموں میں کام کررہی ہے تاہم سونم کے فلمی کیرئیر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اپنی نئی فلم” پریم رتن دھن پایو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں دنگ اسٹار سلمان خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…