منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت تک توسیع

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے معروف گلوکار عدنان سمیع کے ویزے میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے۔ عدنان سمیع نے مئی کے مہینے میں محکمہ وزارت داخلہ میں درخواست دی تھی کہ ’انسانی بنیادوں‘ پر انہیں قانونی طور انڈیا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ انہیں انڈیا کی شہریت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔عدنان سمیع نے مئی میں دوسری بار انڈیا کی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ پہلی بار جب انہوں نے یہ درخواست دی تھی تو انڈین حکام نے اسے مسترد کردیا تھا۔انڈیا میں شہریت کے حصول کے قوانین کے مطابق ان غیر ملکی افراد کو شہریت دی جا سکتی ہے جنھوں نے سائنس، ادب، ثقافت، عالمی امن، اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔گذشتہ برس اکتوبر میں ان کے ویزا کی مدت ختم ہوگئی تھی لیکن بعد میں اس میں توسیع کر دی گئی تھی۔اس موقع پر عدنان سمیع نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا تھا ’میں نے مسلمہ ضابطے کے تحت 14 ستمبر کو اپنے ویزے میں توسیع کی درخواست دہلی میں وزارت داخلہ کی متعلقہ محکمے میں جمع کرائی تھی۔ اس ضابطے پر تمام غیر ملکیوں کو عمل کرنا ہوتا ہے اور میں اس پر گزشتہ 14 برس سے عمل کر رہا ہوں اور اس بار بھی کیا ہے۔ضابطے کے تحت وہ ویزا ختم ہونے کے بعد توسیع ہونے تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…