جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

رات گئے شورشرابے پرسلمان خان کی بہن کے گھر پولیس کا چھاپہ

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں کون ہے جو سلمان خان اور ان کے گھر والوں کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے لیکن گزشتہ روز دبنگ خان کی منہ بولی بہن کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرپڑ گیا جب پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس ان کی پارٹی میں بن بلائی مہمان بن کرآگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم میں رات گئے شکایت ملی کہ پالی ہل میں واقع پیسیفک ہائٹس میں رات گئے ہونے والے غل غپاڑے کی وجہ سے ان کے آرام میں خلل پڑرہا ہے، کنٹرول روم نے متعلقہ تھانے کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر اس جگہ جاکر کارروائی کی جائے۔ پولیس اہلکارموقع پر پہنچے تو دیکھا کہ وہ گھر جہاں رات گئے پارٹی ہورہی تھی وہ کسی اورکا نہیں بلکہ سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا کا ہے اوربالی ووڈ کے بڑے بڑے نام اس پارٹی میں شریک ہیں۔پولیس والوں کی بھی ہمت نہ ہوئی کہ ارپیتا یا سلمان خان کے کسی گھر والے کے خلاف کوئی کارروائی کرے اس لئے انہوں نے بھی مناسب یہی سمجھا کہ کسی غریب کے خلاف کارروائی کی جائے اوران کے ہاتھ پارٹی کا ڈی جے سنتوش کمار آگیا جسے ناصرف اپنے میوزک سسٹم سے ہاتھ دھونے پڑگئے بلکہ ساڑھے 12 ہزارروپے کا جرمانہ بھی دینا پڑگیا۔واضح رہے کہ بھارت میں ریگولیشن اینڈ کنٹرول 2000 کے مطابق رہائشی علاقوں میں صبح 6 سے 10 بجے تک میوزک بجانے کی اجازت ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…