لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ کے ایکشن سٹار آرنلڈ شوازنیگر بلاک بسٹر فلم”پریڈیٹر“ کے سیکوئلز سے انتہائی ناخوش ہیں۔1987کی سائنس فکشن فلم ”پریڈیٹر“میں کام کرنے والے 67 سالہ اداکار نے کہا کہ فلم کے دونوں سیکوئلز ناظرین کی توقعات پر پورے نہیں اتر سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آرنلڈ دونوں سیکوئلز میں دکھائی نہیں دیئے۔جب آرنلڈ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ شین بلیک کی نئی ‘پریڈیٹر’ میں حصہ لیں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ اصل پریڈیٹر ان کے بہترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے اور تاحال نئی فلم سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ بعض اوقات سٹوڈیوز بہترین سیکوئل بناتے ہیں لیکن کئی مرتبہ وہ انتہائی فضول فلم بنا ڈالتے ہیں اور یہ سب کچھ لالچ کی وجہ سے ہوتا ہے۔آرنلڈ کے مطابق، بعض اوقات سٹوڈیوز انتہائی سستا کام کر کے زیادہ سے زیادہ پیسہ بنانے کی امید کرتے ہیں۔ ایسے میں وہ صحیح فنکاروں یا ہدایت کار کا انتخاب نہیں کرتے، یہ بہت احمقانہ طریقہ ہے۔اصل پریڈیٹر آنے کے بعد اس کے سیکوئلز فلم بینوں کو مطمئن نہیں کر سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں