ممبئی (نیوز ڈیسک)فلم ’غنڈے‘ سے مشہور ہونے والے اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی جوڑی نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے دوران رنبیر کپور کی فلموں کا مذاق اڑایا تھا۔حال ہی میں ملائیشیا میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں رنبیر کپور کو ان کی فلموں کے بارے میں کیا جانے والا مذاق پسند نہیں آیا۔اس شو کو گذشتہ دنوں ٹی وی پر دکھایا گیا اور میڈیا کے مطابق دونوں میزبانوں نے اس کو ایک نئے مقام پر پہنچا دیاہے۔ان دونوں نے کہا کہ ان کی فلم ’رائے‘ کو رائے نہیں بلکہ ’ڈسٹرائے‘ یعنی ’تباہ کر دو‘ کہنا چاہیے۔آئیفا میں اس بار رنویر سنگھ اور ارجن کپور نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے-اس کے علاوہ انھوں نے ’بامبے ویلویٹ‘ فلم کے نام پر جانی جانی کہتے ہوئے نرسری رائم بنائی اور کہا کہ رنبیر کے کردار کا نام ’روٹی‘ ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس فلم کی اداکارہ انوشکا شرما کے کردار کا نام ’روزی‘ تھا اور اس طرح فلم کا نام ’روزی – روٹی‘ ہونا چاہیے تھا۔اور پھر انھوں نے کہا کہ دونوں نے مل کر انوراگ کشیپ کی جیب سے روزی روٹی چھین لی۔بامبے ویلویٹ فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ اس پروگرام میں شریک تھے اور ناظرین میں بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ اس مذاق سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے لیکن رنبیر کپور کو مذاق پسند نہ آیا۔فلم غنڈے سے ارجن کپور اور رنویر سنگھ کی جوڑی ہٹ ہوئی تھی-رنویر سنگھ اور ارجن کپور بعض فلاپ فلموں پر اپنے انداز میں تبصرہ کر رہے تھے جبکہ رواں سال ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی دونوں فلمیں ’رائے‘ اور ’بامبے ویلویٹ‘ باکس آفس پر ناکام رہیں اور کچھ زیادہ نہیں کر سکیں۔اب رنبیر کپور کی امیدیں امتیاز علی کی فلم ’تماشا‘ سے وابستہ ہیں۔ اس میں وہ اپنی سابق گرل فرینڈ دیپکا پاڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔
اداکاررنبیر کو اپنی فلم پر مذاق پسند نہیں آیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
لاہور میں غیرملکی خواتین سے متعلق پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































