جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ کو نہیں مجھے خوف زدہ ہونا چاہیے‘سلمان خان

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی اور شاہ رخ خان کی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہونے پر شاہ رخ خان کو نہیں، انہیں خوف زدہ ہونا چاہیے۔بولی وڈ کے دو کامیاب اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اگلے سال عید پر ایک ساتھ فلمیں ریلیز ہوں گی جس میں شاہ رخ کی ”رئیس“ اور سلمان کی”سلطان“ شامل ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارسلمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک شاہ رخ خان کی فلموں کے ساتھ اپنی دو فلمیں ریلیز کی ہیں جن میں ”جان من“ڈان“ کے ساتھ اور ”سانوریا“اوم شانتی اوم شامل ہیں، اور دونوں ہی بار شاہ رخ کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئی جس کی وجہ سے شاہ رخ کو نہیں انہیں خوف زدہ ہونا چاہیے۔راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں بننے والی فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نوازدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔سلمان خان ہدایت کار ادیتیا چوپڑا کی فلم ”سلطان“ کریں گے جس میں ان کی ساتھی اداکارہ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔اس سال عید پر سلمان خان کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…