لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی فلم انڈسٹری، تھیٹر کے تمام شعبے زوال کا شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ پروفیشنلزم کا نہ ہونا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں شوبز کے ہر شعبے سے وابستہ ہر شخص اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتا مگر آج ایسا نہیں اور چل چلاو¿ سے کام چلایا جا رہا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اب معیار کی بجائے تعداد پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اب فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسرز اور فنکاروں نے گروپ بندیاں کر رکھی ہیں اور صرف اپنے من پسند لوگوں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔