اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

جانی ڈیپ، کیپٹن جیک سپیرو کے روپ میں چلڈرن ہسپتال جا پہنچے

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئینز لینڈ (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ جو کہ پائریٹس آف کیریبیئن سیریز کی فلموں میں کیپٹن جیک سپیرو کے کردار کے سبب بچوں میں بے حد مقبول ہیں، گزشتہ روز اسی حلیئے میں کوئینزلینڈ کے ایک چلڈرن ہاسپٹل جا پہنچے۔ جانی ڈیپ کو اپنے مخصوص حلیئے میں دیکھ کے بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ اس موقع پر وہ اداکار کے ساتھ سیلفیز کھنچواتے رہے۔جانی ڈیپ کے مطابق وہ جانتے ہیں کہ ان کے اس کاسٹیوم اور گیٹ اپ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا یہ لباس ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ کسی اتفاقیہ دورے کی صورت میں وہ اسے پہن سکیں۔ جانی ڈیپ ان دنوں اسی سیریز کی اگلی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم ہیں۔گزشتہ روز بھی ایک طویل اور تھکا دینے والے شوٹ کے بعد سیٹ پر موجود کوئی شخص بھی جانی سے یہ توقع نہیں کررہا تھا کہ وہ ہسپتال بھی جائیں گے تاہم جانی حسب وعدہ ہسپتال جا پہنچے۔جانی ڈیپ کے ہسپتال کے دورے کی کوریج جوسڈ ٹی وی نامی پروگرام کیلئے کی گئی یہ پروگرام بھی ہسپتال میں زیر علاج بچے ہی تیار کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…