ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ڈائٹ پلان پرعمل کریں گی، اپنی فلم بیٹل آف بٹورا میں وزن کم کرنے کی خاطر سونم کپورنے اس پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ڈائٹ پلان کو پروٹین سپیئرنگ موڈیفائیڈ فاسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس طریقے میں کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس کا استعمال بالکل ترک کر دیا جاتا ہے، صرف معمولی مقدار میں پروٹینز کا استعمال کیا جاتا ہے تا کہ جسمانی اعضا درست طریقے سے کام کرتے رہیں۔ نمکیات اور وٹامنز کی کمی پوری کرنے کیلئے سپلیمنٹس کا سہارا لیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ڈائٹ پلان وزن میں فوری کمی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کیٹ مڈلٹن کے علاوہ جینیفر لوپیز بھی اسی ڈائٹ پلان پر عمل کرتی ہیں تاہم اس کے حوالے سے صحت کے مسائل بھی جڑے ہوئے ہیں۔ سونم کپور بالی ووڈ کی دبلی پتلی اداکاراو¿ں میں شمار کی جاتی ہیں اور ان کی طرف سے اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کی خبروں نے ان کے پرستاروں کو بھی پریشان کر دیاہے۔
سونم کپور کیٹ مڈلٹن کے ڈائٹ پلان پر عمل کریں گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا



















































