ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے ایک دوست کے جنازے کے وقت کچھ لوگوں کے سیلفی لینے پر تنقید کی ہے اور اسے ’قابل نفرت‘ عمل قرار دیا ہے۔اس بارے میں امیتابھ بچن نے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ذکر کیا ہے۔اپنے دوست کا نام تو انھوں نے نہیں بتایا صرف اتنا کہا کہ وہ دہلی میں رہتے تھے۔انھوں نے اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر لکھا ہے کہ ’میرے پیارے دوست کا اچانک انتقال ہوگیا، بات چیت کر رہے تھے اور اچانک چلے گئے، خلا چھوڑ گئے۔دوست کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ امیتابھ نے اپنے دوست کے جنازے پر آئے ہوئے لوگوں کے سیلفی لینے پر تنقید بھی کی۔ٹوئٹر پر انھوں نے لکھا ہے کہ ’جنازے کے وقت لوگ موبائل فون سے تصاویر اورسیلفی لے رہے تھے۔
مزیدپڑھیے:مچھروں کوکونسابلڈگروپ زیادہ پسندہے؟تحقیق میں دلچسپ انکشاف
یہ عمل بڑا ہی قابل نفرت تھا۔ ان لوگوں میں میت کا کوئی احترام نہیں اور جو میت کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں، ان کے لئے بھی کوئی احترام نہیں۔دراصل یہ لوگ امیتابھ کو دیکھ کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے۔فیس بک پر امیتابھ بچن کے اس بیان کو 40 ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا جبکہ ان کی ٹویٹ کو487 بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔