نئی دلی(نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ اور وزیر ہیما مالنی کی کار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والی دو سالہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کو طبی امداد فراہم کرنے میں تاخیر کی گئی، سوشل میڈیا پر بھی ڈریم گرل پر خوب تنقیدکی جارہی ہے۔ بچی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہیما مالنی کو مشہور شخصیت اور وزیر ہونے کی وجہ سے خصوصی توجہ دی گئی اور انھیں اچھے اسپتال لے جایا گیا، جبکہ متاثرہ فیملی کو دوسرے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی طبی امداد میں دیر کی گئی ، بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اگر ان کی بچی کو بھی ہیما مالنی کے ساتھ اسپتال لے جایا جاتا تو آج وہ زندہ ہوتی ۔حادثے کے بعد زخمیوں کو وہیں چھوڑ کر خود اسپتال چلے جانے پر ہیما مالنی پر سوشل میڈیا میں بھی سخت تنقید کی جارہی ہے۔ دو روز قبل ہیمامالنی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس میں 1 بچی ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں