ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ادکارہ ہیما مالنی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ اور نامور رقاصہ ہیما مالنی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ہیما مالنی دو روز قبل ہائی وے پر اپنے ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئیں تھیں۔ اس حادثے میں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی میں سوار ایک چار سالہ بچی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ گاڑی میں موجود اس کے دیگر اہل خانہ بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اداکارہ کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ہیما مالنی نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ پوری ہمدردی رکھتی ہیں اور خدا سے دعا کرتی ہیں کہ وہ انہیں اس غم کو جھیلنے کا حوصلہ عطا کرے۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والی بچی سونم کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر ان کے خاندان کو بھی ہیما مالنی کے ہمراہ ہی ہسپتال منتقل کیا جاتا تو ممکنہ طور پر سونم کی جان بچ جاتی۔ ہیمامالنی کو جائے حادثہ پر پہنچنے والے طبی عملے نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا تھا جبکہ کچلا جانے وال زخمی خاندان پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا تھا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…