جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بیٹی بارے غلط بات برداشت نہیں کرسکتا‘ابھیشک بچن

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے بارے میں ہونے والی تنقید کو برداشت نہیں کریں گے۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک مداح کی جانب سے کیے گئے حالیہ ٹویٹ کے بعد کہی ہے جس میں ان کا اور ان کی بچی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ٹویٹ میں لکھا گیا تھا کہ آرادھیا کو بھی اپنے والد ابھیشیک بچن کی فلمیں ’درونا‘ اور ’جھوم برابر جھوم‘ پسند نہیں ہیں۔اسی مداح کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ آرادھیا کو سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کی والدہ ایشوریہ رائے نے ابھیشیک بچن سے شادی کیوں کی تھی۔ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے ’کچھ نہ کہو‘ اور ’سرکار راج‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے-اپنی نئی فلم ’آل از ویل‘ کے پہلے ٹریلر کے اشتہار کے موقعے پر ابھیشیک بچن نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میں، میری اہلیہ، اور میرے والدین عوامی شخصیات ہیں لیکن میری بیٹی نہیں ہے۔ مجھے بالکل پسند نہیں ہے کہ میری بچی کے بارے کوئی اس طرح کی بات کرے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ مجھے یہ بات یہ بالکل برداشت نہیں کہ کوئی میری بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنائے۔ اگر آپ کو لکھنے اور بولنے کی پوری آزادی ہے تو مجھے بھی آپ کے لکھے ہوئے پر اس پر اپنی رائے دینے کی پوری آزادی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے منفی آرا سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اگر وہ میرے بارے میں ہے تو اس کو سنجیدگی سے پڑھتا ہوں اور پھر اصلاح کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ لیکن کوئی میرے خاندان اور خاص طور سے میری بیٹی کے بارے میں منفی باتیں کرے یہ مجھے برداشت نہیں۔ابھیشیک بچن کی نئی فلم’ ’آل از ویل“ 21 اگست کوریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ابھیشیک کے علاوہ آسین، سپریا پاٹھک اور رشی کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے نے ’کچھ نہ کہو‘ اور ’سرکار راج ‘جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…