ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سلمان اور امیتابھ بچن نے کمائی میں کنگ خان کو مات دیدی

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)شہرت اور کمائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بادشاہت لڑکھڑانے لگی۔ دبنگ خان سلمان خان اور لیجنڈ امیتابھ بچن نے سال 2015 میں کمائی میں کنگ خان کو مات دے دی۔ مشہور امریکی میگزین فوربز کے مطابق شاہ رخ خان سال 2014- 2015 کے امیر ترین 100 فن کاروں میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ سلمان خان اور امیتابھ بچن 33.5 ملین ڈالر کما کر 71 ویں نمبر پر ہیں ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں فنکاروں کی کمائی برابر ہے۔ بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام کی میزبانی سے بھی خاصی بڑی رقم کمائی جبکہ سلمان خان نے کئی کامیاب فلموں کے علاوہ شرٹوں کے کاروبار سے تیس ملین ڈالر کمائے جس کا بڑا حصہ ان کے فلاحی ادارے Being Human میں خرچ ہوا۔ لسٹ میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ امیر ترین کھلاڑیوں کا بھی ذکر ہے جس میں بھارتی کرکٹر دھونی سب سے آگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…