ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گووندا کی بیٹی کو پروموٹ کرنیوالوں میں عامر خان بھی شامل

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجہ اپنی پہلی فلم ’سینکڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں پنجابی گلوکار اور اداکار گیپّی گریوال کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔گریوال فلموں میں اپنے نغمے ’انگریزی بیٹ‘ سے مشہور ہوئے تھے۔ٹینا کی اس فلم کا ٹریلر ابھی کچھ ہی دن پہلے ہی لانچ ہوا ہے۔گووندا کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ٹینا کی اس فلم کو بالی وڈ میں پرموٹ کرنے والے بہت لوگ ہیں اور اب اس میں نیا نام ’مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان کا شامل ہو گیا ہے۔عامر نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے-عامر نے اس فلم کے نئے اداکاروں کے لیے اپنے ٹوئٹر آو¿نٹ پر خاص ٹویٹس پوسٹ کیے۔انھوں نے لکھا: ’گیپّ اور ٹینا کو ہندی سینما میں اپنی پہلی فلم کے لیے بہت بہت نیک خواہشات ۔ لک اینڈ لو۔ٹینا کے ساتھ ساتھ یہ گیپّ کی بھی پہلی ہندی فلم ہے اس لیے یہ ایک طرح سے ان کا بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو ہے۔ٹینا چاہتی ہیں کہ تین جولائی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم عامر خان کو پسند آئی۔ انھوں کہاکہ عامر کا ایک میسیج بھی بہت بڑی بات ہے، اب ہم یہی امید کرتے ہیں کہ بس ان توقعات پر کھرے اتریں۔فلم میں دھرمیندر اور رتی اگنی ہوتری جیسے اداکار بھی ہیں-دوسری جانب گیپّی نے بھی عامر کی ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں کہاکہ عامر میرے لیے قابل تقلید شخصیت رہے ہیں۔ اس طرح ان ٹویٹ کرنا ان کی فراخ دلی کا مظاہرہ ہے۔فلم ’سیکنڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر، اپنے زمانے کی بہت پسند کی جانے والی اداکارہ رت اگنی ہوتر کے علاوہ روی کشن اور گیتا بسرا جیسے فن کار موجود ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…