لاہور (نیوز ڈیسک) نامور اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں جس شعبے میں ہوں اسی سے مطمئن ہوں ، ٹی وی اور فلم کے بعد اب ذاتی پروڈکشن ہاﺅس بنا کر ڈرامے کر رہا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اہل لوگوں کو جہاں ہونا چاہیے وہاں نا اہل آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ریمبو نے کہا کہ اداکارہ صاحبہ کو سب سے پہلے اخبار میں دیکھا تھا جہاں ان کا کمرشل اشتہار شائع ہوا تھا ، اس وقت میں پی ٹی وی کا مقبول ڈرامہ ” گیسٹ ہاﺅس “ کر رہا تھا اور صاحبہ کی تصویر دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ یہی میری شریک حیات ہو گی اور قدرت نے میرے خواب کو مکمل کر دیا ۔ کبھی میرے تصور میں بھی نہیں تھا کہ میں فلموں میں کام کروں گا اور صاحبہ میرے مد مقابل ہیروئن ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 150سے زیادہ فلموں میں کام چکا ہوں اور آج کل ذاتی پروڈکشن پر زیادہ توجہ ہے ۔