ممبئی (نیوز ڈیسک)ڈھائی کلو کے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی وڈ میں منفرد پہچان بنانے والے سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’آئی لو نیو ائیر‘ کے لئے پاکستانی پاپ سنگر فلک شبیر کے گانے ’جدائی‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ ’جدائی‘ کے بولوں پر مشتمل اس سونگ کو نا صرف فلک شبیر نے گایا ہے، بلکہ وہ اس کے میوزک ڈائیریکٹر بھی ہیں اور انھوں نے اسے لکھا بھی خود ہے۔ ہدایتکار و رائٹرز رادھیکا راﺅ اور ونے ساپرو کی اس فلم میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کے ساتھ تنیشہ چیڑجی، پریم چوپڑا اور پرکاش راج اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بھوشن اور کرشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نیو ائیر کے موقع پر نیویارک میں ملنے والے 2افراد کے گرد گھومتی ہے، جس کی موسیقی پریتم چکربرتی نے دی ہے۔ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 30دسمبر 2013میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی، لیکن نا معلوم وجوہات کے بعد اب2 سال کی تاخیر سے 10جولا ئی 2015کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کامیڈی فلم ”آئی لو نیو ائیر‘10جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































