اسلام آباد (نیوزڈیسک) ماڈل گرل ایان علی نے رہائی کی جانب پہلا قد م طے کرلیاان سے 13 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی لے جاتے ہوئے جو 5 کروڑ روپے (5لاکھ ڈالر سے زائد) کی رقم پکڑی گئی تھی اب ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ اور سینئر ممبر شاہد حسین اسد اور ممبر آپریشن اشرف خان کی ہدایت پر ریجنل ٹیکس آفس کراچی کے چیف کمشنر حافظ محمد علی اندھر نے اس رقم پر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس لگایا گیا ہے جسکی وصولی جون 2015کے پہلے پندرھ واڑے میں کا نوٹس ٹیکس حکام نے جاری کر دیا ہے۔ ایان علی کے بنک اکاﺅنٹس اور پراپرٹی سے ایک کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد تشخیص شدہ ٹیکس کی وصولی کیلئے ریجنل ٹیکس آفس کراچی سے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کی وصولی کے بعد ایف بی آر اس رقم کو کلیئر کرنے پر مجبور ہوجائے گا اور ایان علی سے برآمد ہونیوالی متنازعہ رقم کے کلیئر ہوتے ہی یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا واضح رہے کہ ایان علی کے وکیل پہلے ہی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگاچکے ہیں کہ ایان علی کو جس وقت گرفتار کیاگیا تھا وہ بیرون ملک عازم سفر نہیں تھیں اور نہ ہی انہوں نے ملک سے باہر جانے کے لئے ایئرپورٹ کے کسی بھی کاﺅنٹر کے مراحل سے گزری تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































