جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے مداح25 جون کو ان کی چھٹی برسی منا رہے ہیں۔ اپنے منفردانداز سے پاپ موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن 1958ء میں امریکی شہر گیری میں پیداہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئرکا ا?غاز 1964ءمیں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیاجن کا پہلا میوزک البم “آئی وانٹ یو بیک” تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم” آف دی وال” کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔1982ء میں انکے ایک اورالبم”تھرلر” نے ایسا تہلکہ مچا یا کہ ہر ایک کی زبان پر مائیکل مائیکل تھاجو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔ مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی جن کا مون واک نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا ۔تھرلر، بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر میوزک البمز دینے والے مائیکل نے ایک حمد”Give Thanks To Allah” بھی ریکارڈ کرائی جس سے انکے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن چند سال پہلے دنیا سے رخصت ہوئے تاہم اپنے گانوں کی صورت میں وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…