پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ کرشمہ کپور 41 برس کی ہوگئیں

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے زندگی کی41بہاریں دیکھ لیں۔25جون 1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں 70و80کی دہائی کے مقبول اداکار و اداکارہ رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے اپنے بالی ووڈکیرئیر کا آغاز 1991میں فلم “پریم قیدی”سے کیا جو باکس آفس پر درمیانے درجے کا بزنس کرسکی۔اسکے بعد کرشمہ نے جگر،راجہ بابو،قلی نمبر1،اناڑی،ساجن چلے سسرال اور جیت کی تاہم1996میں عامر خان کے مدِ مقابل انکی فلم راجہ ہندوستانی نے کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔کرشمہ کے بڑھتے قدم یہاں ر±کے نہیں بلکہ اسکے بعدانکی فلم دل تو پاگل ہے ،فذااور بیوی نمبر1کو بھی باکس آفس پر بیحد کامیابی حاصل ہوئی۔بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی کرشمہ کپور کو ذاتی زندگی میں اس وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک کے ساتھ انکی منگنی ٹوٹ گئی۔ ستمبر2003ء میں نامور صنعتکار سنجے کپور کو اپنا جیون ساتھی چ±ن کر ازدواجی دور کا آغاز کرنے والی کرشمہ کپورایک بیٹے اور بیٹی کی ماں بن چکی ہیں تاہم اپنے شوہر کیساتھ انکے رشتے کی ڈور کچی ہونے کی خبریں اکثر و بیشتر میڈیا کی زینت بنتی رہیں جسکے بعد گذشتہ دنوں انہوں نے باقاعدہ طور پر طلاق لے لی۔2003سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے کنارہ کش کرشمہ کی شوبز انڈسٹری میں واپسی2008میں رئیلٹی شو نچ بلئے میں بطور جج ہوئی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…