لاہور (نیوزڈیسک) نامور اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ مناسب مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نئے فنکار مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ، پاکستانیوں سے ملنے والی محبت میرے لیے سرمایہ حیات ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر نجی محفلوں اور تقریبات میں نوجوان افراد سے ملاقات ہوتی ہے تو نوجوان شوبز میں آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں مگر سرکاری سرپرستی نہ ہونے اور مناسب مواقع نہ ملنے کے باعث نئے فنکار مایوسی کا شکار ہو کر شوبز میں آنے کا ارادہ ترک کر دیتے ہیں ۔ نسیم وکی نے کہا کہ پاکستان میں نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ شوبز میں سینئر فنکاروں کا خلا پر کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پرفارم کر چکا ہوں مگر جو محبت اور عزت مجھے پاکستان میں ملتی ہے وہ میرے لیے سرمایہ حیات ہے ۔