جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بجرنگی بھائی جان“ کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں،کرینہ کپور”

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں اپنی آنیوالی نئی فلم ‘بجرنگی بھائی جان‘ کی کامیابی کیلئے خاصی پرامید ہوں، فلم کی کہانی اپنی طرف متوجہ کرنیوالی ہے اور یہ بغیر کسی پروموشن کے 200 کروڑ سے زیادہ کما سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ میں آئٹم سانگ کیوں کرتی ہوں تو جواب میں صرف اتنا کہنا چاہونگی کی مجھے ناچ گانا بہت پسند ہے۔ میں نے ان برسوں میں جتنے بھی آئٹم نمبر کیے ہیں ان تمام کو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ شادی کے 10دن بعد میں نے ایک آئٹم سانگ کی شوٹنگ کی تھی۔ میں خوش ہوں کہ شادی کے بعد بھی میں ویسا ہی آئٹم سانگ میں ڈانس کر پاتی ہوں جیسا شادی کے پہلے کیا کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اکثر سننے کو ملتا ہے کہ شادی کے بعد فلمی سفر تھوڑا سست پڑ جاتا ہے لیکن میں اس بات کو قطعی طور پر نہیں مانتی، انہوں نے کہا کہ سلمان کےلئے اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ جوان لڑکیوں کےساتھ ہی کام کرنا چاہتے ہیں اور میری جیسی شادی شدہ لڑکی کےساتھ ان کا بار بار کام کرنا میرے لئے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان جانا چاہتی ہوں، سیف کا پورا خاندان وہیںہے، لاہور سے کئی بار دعوت نامہ بھی آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی کھانے کی شوقین ہوں، کرینہ کپور نے کہا کہ جب بھی میرا اور سیف کا پلان بنے گا ہم پاکستان ضرور جائینگے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں کیلئے پیشکشیں آتی رہتی ہیں لیکن میں زیادہ تر فلموں سے انکار کر دیتی ہوںجسے پر مجھے افسوس نہیں ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…