پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

متھن چکرورتی نے اپنی65ویں سالگرہ منا ئی

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی 16 جون کو اپنی65ویں سالگرہ منائی۔ ماضی کے مشہور بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی نے زندگی کی 65 بہاریں دیکھ لی۔ بالی وڈ سپر اسٹار متھن چکرورتی کو بھارت میں ٹرینڈ سیٹر بھی کہا جاتا ہے جنھوں نے بالی وڈ فلموں میں بطور ڈانسنگ ہیرو جو شہرت حاصل کی وہ کسی بھی بھارتی اداکار کو نہ مل سکی۔ دنیا بھر میں اور خاص طور سے سوویت یونین میں ان کے مداحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سوویت یونین میں انھیں بہترین اداکاری پر دو نیشنل ایوارڈز ملے،انھوں نے اپنے طویل فلمی سفر میں 350میں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،ان فلموں میں ہندی، بنگالی،بھوج اور پوربی زبان کی فلمیں شامل ہیں۔ انھوں نے بھارت کے 10بڑے ہیرو کے درمیان اپنے آپ کو منوایا اور ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں،امیتابھ کے ساتھ انھوں نے فلم ”دو انجانے“ میں کام کیا، ’پھول کھلے گلشن گلشن،’ ہمارا سنھبار‘،’میرا رکشک،’ان کے کیرئیر‘ کی ابتدائی فلمیں تھیں، سرکشا ایک کم بجٹ کی فلم تھی لیکن بے حد کامیاب رہی،1970کی دہائی میں” پریم یودھ“ جب کہ1979میں فلم” ترانہ“ میں کام کیا،1980کی دہائی میں متھن چکرورتی کی110فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔کسی بھی بھارتی ادکار کی ایک سال کے دوران اتنی فلمیں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی تھیں اور یہاں سے ان کو مزید کامیابیاں ملتی چلی گئیں،انھوں نے فلم ہم پانچ، انیس بیس، عادت سے مجبور میں لیڈنگ رول کیاجس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا، ہلکے پھلکے کرداروں میں بھی ان کی فلمیں شوقین، سن سنجنا، آمنے سامنے ایسی فلمیں تھیں جنھیں لوگوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھ کر انجوائے کیا،1982میں متھن کی فلم” ڈسکو ڈانسر“ بلاک بسٹر فلم تھی،اسی سال ان کی فلم” قسم پیدا کرنیوالے کی“ جو ایک اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔متھن چکر ورتی کا شمار بھارتی فلموں کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے پورے فلمی سفر میں اچھا کام کرکے شہرت حاصل کی وہ تین دہایوں سے بالی وڈ میں آج بھی قابل احترام سمجھے جاتے ہیں،انھیں فلم انڈسٹری مین دادا کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…