جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ارجن رامپال،مہرجیسیاکاعلیحدگی کافیصلہ

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک )بالی ووڈ اداکار اور بھارت کے سب سے مقبول ماڈل ارجن رامپال اور ان کی اہلیہ ماڈل مہر جیسیا نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد دونوں کے درمیان 6 ماہ بعد علیحدگی مکمل ہو جائے گی۔ ارجن رامپال اور مہر جیسیا نے پسند کی شادی کی، دونوں ایک وقت میں بھارت کے ٹاپ ماڈل تھے۔ دونوں کے رشتے میں دراڑ اس وقت پیدا ہوئی جب ارجن اور مہر کے فیملی فرینڈز ریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزین خان میں علیحدگی ہو گئی۔ اس علیحدگی کے پیچھے ارجن رامپال کا ہاتھ قرار دیا گیا، ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ ارجن رامپال اور سوزین خان کی دوستی ہی سوزین کی ریتک سے علیحدگی کی وجہ بنی۔ ارجن اور مہر جیسیا نے اگرچہ ان خبروں کی تردید کی لیکن اس کے فوری بعد ہی دونوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آنا شروع ہوئیں۔ اب مہر اور ارجن نے باہمی مشورے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یہ سنا گیا تھا کہ دونوں نے باندرہ فیملی کورٹ میں علیحدگی کا معاملہ حل کرنے کیلئے درخواست دی ہے لیکن اب سنا ہے کہ مہر جیسیا نے سینئر ایڈووکیٹ مرونا لینی دیش مکھ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…