جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

رمضان کی مناسبت سے خصوصی نعتیہ البم تیار کی ہے‘ شاہدہ منی

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) ملیوڈی کوئین پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے خصوصی نعتیہ البم تیار کی ہے ، ہر چیز شہرت کے لئے نہیں ہونی چاہیے ، کچھ عمل خدا اور اس کی مخلوق کو خوش کرنے کے لئے بھی ہیں اور میں نے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس کے محبوب نبی کی شان میں نعتیں ریکارڈ کروائی ہیں ۔ ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزے اور دیگر عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے، اس ماہ فلک عمل کرنے والوں کو اجر ثواب زیادہ ملتا ہے ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ رمضان المبارک میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اےسے غرباءکے لئے سحری اور افطاری کا اہتمام کریں جن کے پاس ایک روٹی بھی نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں امن اور سلامتی قائم ہو ۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کے بہادر بیٹے اپنی نیند کی پرواہ کیے بغیر ہمیں سکون کی نیند میسر کر رہے ہیں ۔ جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ شاہدہ منی نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کے ساتھ دعائیں بھی مانگنی چاہیے پتہ نہیں کہ خدا کی ذات کب ہماری دعاﺅں کو قبول کر لے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…