پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

فلم ”جراسک ورلڈ“ کا ریکارڈ توڑ آغاز

datetime 15  جون‬‮  2015 |

نیویارک (نیوزڈیسک)جراسک پارک سیریز کی چوتھی فلم ”جراسک ورلڈ“ نمائش کے ابتدائی دو دن میں باکس آفس پر 50 کروڑ ڈالر کا کاروبار کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔یہ فلم جمعہ کو دنیا کے 66 ممالک میں ریلیز کی گئی تھی اور تمام ممالک میں یہ ہفتے کی مقبول ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ایگزبیٹر ریلیشنز نامی کمپنی کے مطابق فلم نے ابتدائی دو دن امریکہ میں 20 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا جبکہ چین سے اسے دس کروڑ اور برطانیہ اور آئرلینڈ سے دو کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی۔اس طرح دنیا بھر سے فلم کی پہلے ویک اینڈ پر آمدن 51 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہی۔دنیا بھر سے 50 کروڑ سے زیادہ رقم کمانے کے باوجود یہ امریکہ میں پہلے تین دن میں سب سے زیادہ رقم کمانے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی۔یہ ریکارڈ ”دی ایونجرز“ نے 2012 میں 20 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کما کر بنایا تھا۔جوریسک ورلڈ کے شریک پروڈیوسر ہالی وڈ کے مایہ ناز ہدایتکار اور فلمساز سٹیون سپیل برگ ہیں جبکہ اس کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں۔سپیل برگ نے جوریسک سیریز کی ابتدائی دو فلموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…