بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

گلوکاری سے محبت ،کسی بھی عام فلم کوخاص بناسکتی ہوں ،شروتی ہاسن

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک )بالی ووڈ فلموں ڈی ڈے اور گبر از بیک میں سیکنڈ ہیروئن کے کردار نبھانے والی اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ وہ بڑے بجٹ کی فلموں میں چھوٹے کردار کر کے بہت لطف اندوز ہو چکی ہیں اور وہ کسی بھی عام فلم کو خاص بناسکتی ہیں۔
یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔27 سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ جب آپ بالی ووڈ میں قدم جمانے کی جدوجہد کررہے ہوتے ہیں توانفرادی یا ملٹی اسٹارز کی فلموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور آپ کو سب طرح کے کرداروں کو نبھانا پڑتا ہے اور میں نے بھی ایسا ہی کیا اب تک میں نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ہے وہ سب ملٹی اسٹارز پر مبنی تھی مگر ان میں بھی میری پرفارمنس کو سراہاگیا ہے مگر اب میں ایسی فلم کرنا چاہتی ہوں جو میرے کردار کے گرد ہی گھومتی ہو کیونکہ خود کو اس قابل سمجھتی ہوں کہ کسی بھی فلم کو اپنی پرفارمنس سے خاص بناسکتی ہوں۔
پورے بھارت کی اداکارہ بننا چاہتی ہوں اور اسی لیے کئی زبانوں کی فلموں میں کام کررہی ہوں شروتی ہاسن جو ان دنوں تگمانشوڈھولیا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم یارا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے گزشتہ روز فلم کے لیے بارش میں ایک گانا عکس بندکروادیاہے ۔اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یارا میں میرا کردار بہت اہم ہے اورتگمانشوڈھولیا اسے بہترین طریقے سے سینما اسکرین پر دکھانے کے لیے بہت محنت کررہے ہیں ۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہے۔
شروتی ہاسن جن کے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی بھارتی فلموں کے بھی بے شمار پرستار موجود ہیں کا کہنا تھا کہ میں پورے بھارت کی اداکارہ بننا چاہتی ہوں اور اسی لیے کئی زبانوں کی فلموں میں کام کررہی ہوں۔ پلے بیک گلوکاری کرنے سوال پرشروتی ہاسن نے کہا کہ مجھے گلوکاری سے محبت ہے اور میں اپنی فلموں میں خود گلوکاری کرنا پسند کرتی ہوں مگر یہ ہدایتکار اور فلمساز پر منحصر ہے کہ کب انھیں میری آواز کی ضرورت پڑتی ہے۔واضح رہے کہ سونیر کھیترپل اور کلدیپ راٹھور کی مشترکہ فلم یارا نومبر2011 میں ریلیز ہونے والی فرانسیسی فلم لیس لیونیس کاہندی ریمیک ہے جس میںامیت سدھ ،عرفان خان ، ودیوت جاموال اورتگمانشوڈھولیا بھی اہم کردار نبھارہے ہیں اور اس فلم کو رواں برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…