پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

دیپیکا اورسلمان کو ایک ساتھ کام کرنا چاہیے‘ جیکولین فرنینڈز

datetime 14  جون‬‮  2015 |

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ فلم ”کک‘ ‘کے سیکول میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سلمان خان کو ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔سلمان خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’کک‘ بھی تھی، اس فلم میں سلمان خان نے اپنے ساتھ جیکولین کو اداکاری کی پیشکش کی تھی جس کے بعد سلمان اور جیکلین ایک ساتھ متعدد ایونٹس میں دکھائی بھی دیئے البتہ سلمان کی اس کامیاب فلم کے سیکوئل میں جیکولین کے بجائے کسی اور اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔سلمان خان کا ایک ایوارڈ شو کے دوران کہنا تھا کہ فلم” کک“ کا سیکوئل بہت جلد بننا شروع ہوجائے گا البتہ جیکولین اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔انڈین میڈیا کے مطابق جیکلین کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا بالکل دکھ نہیں ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ’کک‘ میں ایک بار پھر کام نہیں کر پائیں گی، وہ یقیناً ان کے ساتھ کوئی دوسری فلم ضرور کریں گی۔اپنی فلم ’برادرز‘ کی پریس کانفرنس کے دوران جیکولین کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کی آنے والی فلم ”کک“ میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کو کام کرتے دیکھنا چاہتی ہیں کیوں کہ یہ دونوں اداکار بولی وڈ کی کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے ہیں۔ویسے ابھی فلم ”کک“ کے سیکوئل کا تو پتا نہیں لیکن دیپیکا کو سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’سلطان‘ کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…