اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں کسی اداکار کا مذاق بنانا بڑی بات نہیں‘رشی کپور

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کسی بھی اداکار کا مذاق بنانا کوئی بڑی بات نہیں، رنبیر کپور اس وقت اپنے کرئیر کے مشکل ترین وقت سے گذر رہا ہے، جس سے اسے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔یاد رہے کہ رواں سال ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں بولی وڈ کے اداکاروں ارجن کپور اور رنویر سنگھ کی جانب سے اداکار رنبیر کپور کی فلموں میں مسلسل ناکامی کا مذاق اڑایا گیا تھا، جس کی وجہ یہ ہے کہ رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”بومبے ویلوٹ“ باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔اس فلم میں اداکارہ انشکا شرما کا نام ’روزی‘ رکھا گیا تھا جس پر دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ رنبیر کا نام ‘روٹی’ ہونا چاہیے تھا کیوں کہ فلم نے ہدایت کار انوراگ کشپ کی روزی روٹی چھین لی ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکار رشی کپور کا اپنے لاڈلے بیٹے رنبیر کے مذاق کے بارے میں کہنا تھا کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، بالی ووڈ میں اداکاروں کا عموماً مذاق بنایا جاتا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ رنبیر اس وقت اپنے کریئر کے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے تاہم ان کی مسلسل فلاپ ہوتی فلمیں یقیناً ان کو بہت کچھ سکھائیں گی۔رشی کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے کرئیر میں کافی غلطیاں بھی کی ہیں البتہ وہ بہت جلد پہلے کی طرح بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں کی فہرست میں شمار ہو جائے گے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…