جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبنگ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دھمکی دے ڈالی

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ان کے عامر خان اور شاہ رخ خان سے مقابلے کو بند نہ کرنے کی صورت میں ٹوئٹر اکاو¿نٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر محبت پھیلانے،اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور تفریح کی غرض سے آتے ہیں، اپنی برادری کی توہین دیکھنے نہیں۔ شاہ رخ خان اورعامر خان ان کے دوست ہیں، ان کے پرستار انہیں اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ نہ کریں۔ مداح ہم تینوں کے درمیان درجہ بندی کرنا چھوڑ دیں، یہ بات نہ انہیں خود اچھی لگتی ہے اورنہ ہی شاہ رخ خان اورعامر خان کو پسند ہے،اگر سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے نمبر ایک، دو یا تین کے حوالے سے جنگ مزید جاری رہی تو وہ ٹوئٹرکواستعمال کرنا چھوڑدیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان رنجشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم اس کے باوجود دونوں نے کبھی اپنے اختلافات کا سب کے سامنے اظہار نہیں کیا بلکہ دونوں ستارے ایک دوسرے کو فلموں کی کامیابی پر مبارک باد بھی دیتے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…