منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سینما مالکان پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں’ ہمایوں سعید

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ٹی وی اور فلم کے مشہور اداکار اور فلمساز ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ سینما مالکان کو چاہیے کہ وہ عیدین اور دیگر تہوراوں کے موقع پر پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں تاکہ فلمسازوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو تقویت ملے۔ فلم ”بے روئے ” کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فلم کا بجٹ بڑھ چکا ہے۔ اگر پروڈیوسر کو دو ہفتے کا وقت مل جائے تو اس کی ریکوری ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پورا سال ہوتی ہے۔ مجھے ذاتی طور بھارتی فلموں سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن فلمی صنعت کی ترویج اور ترقی کے لئے سینما مالکان کو فلمسازوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فلمسازی پیسے کمانے کے لئے نہیں کر رہا بلکہ میری کوشش ہے کہ میں ایسے حالات میں اپنی خدمات پیش کروں جب فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے تاکہ آنے والے وقت میں لوگ میری خدمات کو یاد رکھیں۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اگر معیار بہتر ہو تو شائقین آج بھی پاکستان فلمیں بڑے شوق سے دیکھتے ہیں جس کا ثبوت حالیہ دو تین برسوں میں ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…