جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شوبز میں آنے سے قبل ٹائر پنکچرکاکام کرتاتھا’افتخار ٹھاکر

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل میں اسلام آباد میں ٹائر پنکچر کاکام کرتاتھا ،میں نے زندگی میں تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں کبھی فن اور ثقافت سے وابستہ ہوجائوں گا اور پھر خوش قسمتی کی ٹھنڈی ہوائوں نے مجھے شوبز کی دنیا میں متعارف کروادیا ،1993ء میں پہلی مرتبہ روالپنڈی کے لیاقت ہال میں ایک تقریب کی کمپیئرنگ کی اورپھر وہی سے ہی میری شوبز زندگی کا آغاز ہوگیا ۔ایک انٹرویو میں ا نہوںنے کہا کہ گلوکارہ عابدہ پروین آپی سے میری تین دفعہ ملاقات ہوئی ،ایک مرتبہ تب جب میں اسلام آباد میں ٹائروں کو پنکچر لگانے کا کام کرتا تھا ،گلوکارہ عابدہ پروین میری دکان پر اپنی گاڑ ی کو پنکچر لگوانے کیلئے آئی تو میں نے ان کو پہچان لیا ان کی گاڑی کے ٹائر کوپنکچر لگادیا تو انہوںنے مجھ سے معاوضہ پوچھا تو میں نے کہاکہ 50روپے جس پر انہوںنے مجھے 70روپے دئیے اوروہاں سے چلی گئیں اور کچھ دورجانے کے بعد پھرو اپس میر ے پاس آئیں تو میرا نام پوچھا تو میں نے بتایا کہ میرا نام افتخا ر ٹھاکر ہے جس پر انہوںنے کہاکہ تم ایک دن بڑے فنکار بنوں گے اور یہ کہنے کے بعد وہ چلی گئیں

مزید پڑھیے:کیا آپ یقین کریں گے،یہ بارات دلہن لینے جا رہی ہے؟ایساحلیہ اپنانے کی کیا ضرورت پیش آئی ،دلچسپ وجہ جانئے

،پھر دوسری ملاقات روالپنڈی کے لیاقت ہال میں ہوئی جہاں ایک شو کی کمپیئرنگ کرنا تھی جس پرانہوںنے مجھ سے پوچھا کہ ہم آگے پروگرام کر چکے ہیں تو میں نے جواب دیا کہ نہیں یہ میرا پہلا پروگرام ہے اورپھر راوں ہفتے میری ان سے تیسری ملاقات 22برس کے بعد ہوئی تو انہوںنے مجھے دیکھتے ہی کہا کہ آخر تم اپنی منزل پر پہنچ ہی گئے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہاکہ میں آج جس مقام پرہوں اس میں میری محنت کے ساتھ آپی عابدہ پروین کی دعائیں بھی شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…