منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عورت کسی میدان میں مردوں سے کم نہیں،نور

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ عورت کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں ، عورت ماں بننے کے بعد عظیم ہستی بن جاتی ہے ، کراچی میں ڈرامہ سیریل کرنے جاتی ہوں لیکن مجھے لاہور زیادہ پسند ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ عورتیں کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں اور اب وہ مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور فلم انڈسٹری میں بھی وہ بطور ہدایتکارہ کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں جس کی ایک زندہ مثال شرمین عبید چنائے ہیں جنہوں نے ٹیلی فلم بنا کر آسکر ایوارڈ حاصل کیا ۔ فلمسٹار نور نے کہا کہ ان دنوں میں دو فلموں ” عشق پازیٹو ” اور ” خدائے ذوالجلال ” میں کام کر رہی ہیں اور ” عشق پازیٹو ” میں میرے پرستار میرے کردار کو ضرور پسند کریں گے کیونکہ اس فلم میں میں نے کامیڈی بھی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی جب ماں بنتی ہے تو پھر وہ ایک مکمل عورت بن جاتی ہے ،

مزید پڑھئے:تامل فلموں کی معروف ہیروئن آرتی اگروال دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی/a>

میں نے اپنی بیٹی فاطمہ کو ڈھائی سال کی عمر میں سکول میں داخل کروا دیا تھا اور جس دن میری بیٹی کا سکول میں داخلہ ہوا وہ دن میری زندگی کا یادگار دن تھا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں مگر میں نے اپنا ووٹ مسلم لیگ (ن) کے حق میں استعمال کیا تھا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…