لاہور (نیوزڈیسک ) سےنئر اداکار قوی خان نے کہاہے کہ سچے فنکار کو کسی سفارش کی ضرورت نہےں ہوتی ، با صلاحےت فنکار شوبز مےں جلد کامےاب ہوجاتے ہےں ،نئے فنکار کردار نگاری پر خصوصی توجہ دیں ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور مےں سفارش کا تصور بھی نہےں تھا ،تمام فنکار بڑی محنت کرتے تھے اسی وجہ سے اس دور کے تمام ڈرامے آج بھی پسند کیے جاتے ہےں مگر دور حاضر کے ڈراموں مےں کہانی کے بجائے گلےمر پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے حقےقی ڈرامہ سکرپٹ مےں قےد ہوکر رہ گےا ہے ۔ قوی خان نے کہا کہ نئے فنکاروں کو چاہیے کہ وہ کردار نگاری پر خاص توجہ دےں ،اب پاکستان مےں اچھی اور معےاری فلمےں بننا شروع ہوگئےں ہےں جوبڑی خوش آئندہ بات ہے ،اگر کسی فلم مےں اچھا کردار آفر ہواتو ضرور غور کروں گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں