جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

آئیفا ایوارڈ میں فلم حیدر، کوئین نے میدان مار لیا

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں سجنے والا آئیفاایوارڈزکا میلہ بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ”کوئین“ اوراداکارشاہدکپورکی فلم ”حیدر“ کے نام رہا۔ ایک طرف جہاں کنگنا رناوت کوبہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، وہیں ان کی فلم کوبہترین کہانی اورفلم کے ایوارڈز سے بھی نوازاگیا۔
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈآئیفاکی تین روزہ تقریب کا اختتام ہوگیا۔ بالی وڈاسٹارز نے تقریب میں عمدہ پرفارمنس پرخوب داد سمیٹی۔ بالی وڈکی خوبصورت حسیناﺅں کے ملبوسات ، ہیئرسٹائل ، جیولری اورادائیں ایوارڈشومیں توجہ کامرکز بنی رہیں۔
کرینہ کپور، دیپکا پڈوکون، سوناکشی سنہا، پریانکا چوپڑا، دیامرزاکے علاوہ بالی وڈ اسٹارز سلمان خان ، سیف علی خان، ہریتک روشن، شاہد کپور، رنویرسنگھ اوردیگرکے پرستاران کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس دوران جہاں بالی وڈ اسٹارز ایونٹ کو یادگاربنانے کے لیے پرفارم کررہے تھے، وہیں فلم کے مختلف شعبوں میں فنکاروں اورتکنیک کاروںکو ایوارڈز ملنے کا سلسلہ بھی جاری تھا۔
ہدایتکاروفلمسازسبھاش گھئی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ، بہترین ریجنل فلم ”لال بہاری“، بہترین سپورٹنگ رول میل ریتش دیش مکھ ”اک ولن“، بہترین پلے بیک سنگرکانیکا کپور (بے بی ڈول)، بہترین پلے بیک سنگر میل آنکت تیواڑی ( تیری گلیاں)، بہترین مزاحیہ رول ورون دھون (میں تیرا ہیرو)، بہترین موسیقار کا ایوارڈ شنکر احسان لوئے جب کہ بہترین ڈیبیوٹ ڈائریکٹرکا ایوارڈ ساجد نڈیاڈوالہ کوفلم ”کک“ پردیاگیا۔ اس دوران معروف کامیڈین کپل شرما کی اسٹیج پرآمد نے تقریب کو چارچاند لگادیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…