ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ”پیکو“ میں ایک بے لوث اور خدمت گزار بیٹی کے کردار میں نظر آئیں تھیں، نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔دیپکا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی فلمیں کرنا اچھا لگتا ہے جن میں ان کا کردار چیلنجنگ ہو۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ شب ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ تین روزہ 16ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں وویمن آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فلم ”اوم شانتی اوم“ کی اداکارہ کا کہناتھا کہ فلمی خاندان سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو مجھے اداکاری کی سوجھ بوجھ تھی اور نہ ہی ڈائیلاگ کی ادائیگی کا کوئی علم تھا۔اسی وجہ سے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے۔ ”اوم شانتی اوم“ میری پہلی فلم تھی جس میں مجھے دہرا کردار کرنا تھا جن میں سے ایک کلاسیکل اور دوسرا جدید خیالات پر مبنی تھا۔ دونوں طرح کے رویوں کو بہتر طور پر سینما اسکرین پر پیش کرنے کی کوشش بھی کی جس دوران بہت سی غلطیاں بھی ہوئیں جو اب تک فلموں میں کررہی ہوں مگر مجھے ان پر فخر ہے کیونکہ یہی غلطیاں مجھے کچھ نیا سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































