جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سینمامالکان کے تعاون کے بغیرفلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں،زیبابختیار

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) اداکارہ و ہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حوالے سے بہت اچھا کام ہورہا ہے لوگ فلموں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں لیکن انھیں سنیما انڈسٹری کی طرف وہ تعاون نہیں مل رہا جو ایک پاکستانی فلم کو ملنا چاہیے ، جب تک پاکستانی فلموں کو سنیما مالکان کا تعاون حاصل نہیں ہوگا فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں ہوگی یہ بات انھوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں بھارتی فلموں کا کریز کم ہوتا جارہا ہے لوگ پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والے سنیما انڈسٹری کی طرف آس لگائے ہوئے ہیں ۔پاکستان میں اگر اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سنیماﺅں کی طرف رجوع ہوئے ہیں تو انھیں پاکستانی فلمیں دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے، زیبا بختیار نے کہا کہ سنیما انڈسٹری کے حوالے سے میرا تلخ تجربہ رہا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ سنیما انڈسٹری ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دی گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…