جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

میرانے فلم کی شوٹنگ تیسری مرتبہ کینسل کروادی

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)اداکارہ میرانے فلم بیڈبوائزکی تیسری باربھی شوٹنگ کینسل کروادی ،فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرنے کے فیصلے پراداکارہ نے منتیں ترلے شروع کردئیے۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ میراکوہدایتکارآغاحسن عسکری نے سفارش کی بناپراپنی فلم میں کاسٹ کیاحالانکہ انہوں نے نئی کاسٹ کے ساتھ فلم بنانے کااعلان کیاتھااوروہ نئی ہیروئنیں کاسٹ کرناچاہتے تھے۔بتایاگیاہے کہ ہدایتکارنے جب شوٹنگ کاشیڈول مرتب کیاتومیراغائب ہوگئیں۔دوسری بار اداکارہ نے تاریخیں دیں لیکن پھرشوٹنگ پرنہ ا ٓئیں۔ایک ہفتہ قبل جب میرا تیسری بارشوٹنگ کی تاریخیں دے نہ سکیں توہدایتکارشدید غصے میں آگئے اورانہوں اداکارہ کوفلم کی کاسٹ سے علیحدہ کرنے کافیصلہ کرلیاتاہم جب میراکواس بات کاعلم ہواتوانہوں نے ہدایتکارسے معافیاں مانگناشروع کردیں اوراب وہ ہرروزٹیلی فون اورایس ایم ایس کے ذریعے ہدایتکارکی منتیں کررہی ہیں کہ وہ شوٹنگ کریں اس سلسلے میں آغاحسن عسکری کاکہناتھاکہ ایسے فنکاروں کی وجہ سے فلم انڈسٹری تباہی کے دھانے تک پہنچی اگرمیراجیسے فنکار فلمسازوں کااحساس کرتے توانڈسٹری کاشاید یہ حال نہ ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…