ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اوردبنگ سپر اسٹارسلمان خان ماضی میں حریف رہے ہیں لیکن اب ان دونوں اسٹارز میں دوستی بڑھنے لگی ہے۔بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان اورسلمان خان ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے لیکن اب صورتحال یکسرتبدل ہوچکی ہے کیونکہ کل کے دشمن اب ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کے حریفوں میں قربتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا آئٹم سانگ”سیلفی لے لے‘ سب سے پہلے شاہ رخ خان کودکھایا۔بالی ووڈ کے دونوں خانز میں قربتوں کی خبر نے جہاں مداحوں کو حیران کیا ہے وہیں فلم انڈسٹری میں کئی اداکاروں کی نیندیں بھی حرام ہوگئی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ماضی میں بالی ووڈ کے یہ حریف کب تک قربتوں کا سلسلہ قائم و دائم رکھتے ہوئے بڑے پردے پر ایک ساتھ پھردوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم”بجرنگی بھائی جان“ کا تشہیری پوسٹر سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































